تعلیمی اداروں کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرینگے ،امجد شعیب

تعلیمی اداروں کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرینگے ،امجد شعیب

ملتان(وقائع نگار خصوصی)جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے زیراہتمام آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈ ٹیکنالوجیکل نمائش و سیمینار کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ منفرد سائنسی میلہ 7 نومبر کو بوسن روڈ پر واقع ملتان مارکی میں سجے گا۔جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے تیار کردہ پراڈکٹ کے ماڈلز نمائش میں رکھے جائیں گے جبکہ انتہائی جدت پر مبنی پراجیکٹس کو سیمینار میں پیش کیا جائے گا۔سیمینار میں سرمایہ کار،صنعتکار، سکیورٹی ایکسچینج اور محکمہ انڈسٹریز کے افسرشریک ہونگے ۔ سیمینار میں جدت پر مبنی پراجیکٹس کو پیٹنٹ کیا جائے گا اور کمرشل پیداوار کے معاملات طے کئے جائیں گے ۔نمائش اور سیمینار میں پیش کئے جانیوالے ماڈلز اور پراجیکٹس کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے ۔ نمائش کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب کے آفس میں آج ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور ریسرچرز نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری سروسز سائوتھ پنجاب انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کی۔سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سرفراز احمد،ایڈیشنل سیکرٹریز عطائالحق، محمد فاروق ڈوگر اور ڈپٹی سیکرٹری سروسز نیئر مصطفے ٰ بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ سیکرٹری سروسز انجینئر امجد شعیب خان ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تعلیمی اداروں کی جدت پر مبنی پراڈکٹس کی مارکیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں