میپکو لائن سٹاف کو حفاظتی کٹس نہ مل سکیں،سینکڑوں زندگیاں داؤ پر
ملتان(خصوصی رپورٹر) میپکو لائن سٹاف کو حفاظتی کٹس نہ مل سکیں ، جان خطرے میں ڈال کر مرمت کا کام کرنے لگے تفصیل کے مطابق میپکو لائن سٹاف کی زندگیاں اس وقت خطرے میں گھری ہیں ۔
ان کو حفاظتی سامان ٹی اینڈ پی فراہم نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ بغیر حفاظتی سامان کے پول پر چڑھ کر کام کرنے پر مجبور ہیں ۔ملازمین کاکہنا ہے کہ میپکو حکام حفاظتی سمینار پر پیسے خرچ کئے جارہی ہے مگر سامان فراہم نہیں کررہی ہے لائن سٹاف کے پاس ٹی اینڈ پی کی بہت شارٹیج ہے جوتے کسی کے پاس نہیں ہیں ۔اس معاملے کو سیریس لے کر اس کا حل کروایا جائے ، تین چار بار ٹی اینڈ پی کی الاٹمنٹ ہوچکی ہے مگر فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے مسائل موجود ہیں ہمارا چیئرمین بی ا و ڈی سے مطالبہ ہے کہ ٹی اینڈ پی کا بجٹ مینٹی نینس سے الگ کیا جائے ۔دوسری جانب ملازمین کو حفاظتی کٹس فراہم نہ کرنے پر ان کے اہل خانہ میںشدید تشویش پائی جاتی ہے آئے روز حادثات میں ہلاکتوں کی اطلاعات سے پریشان ملازمین کے اہلخانہ نے فوری کٹس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔