نشترہسپتال ، ڈینگی میں مبتلا 3 شبہ میں 5مریض زیر علاج
ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی میں مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد تین جبکہ شبہ میں زیر علاج پانچ مریضوں کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔
نشتر ہسپتال کے ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں ڈینگی میں مبتلا تین مریض زیر علاج ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے شبہ میں زیر علاج پانچ مریضوں کی رپورٹ نیگیٹو آنے پر انہیں دیگر وارڈز میں منتقل کر دیا گیا ہے یوں ڈینگی کے شبہ میں پانچ مریض آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں ۔