سروس ڈیلوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،محمد علی بخاری
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی زیر صدارت ’’کی پرفارمینس انڈیکیٹرز‘‘ بارے جائزہ اجلاس ، اے ڈی سی جی غلام مصطفی اسسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ شاہد رحمان سمیت دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی-ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ پبلک سروس ڈیلوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
سرکاری افسر پرفارمینس انڈیکیٹرز میں بہتری لائیں، اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں پبلک سروس ڈیلوری بارے سرکاری افسروں کو سنجیدگی سے مانیٹر کریں ،سرکاری محکموں کے افسر اپنے اہداف کو 100 فیصد یقینی بنائیں ،فیلڈ میں بھر پورمعائنہ اقدامات کریں،کارکردگی بہتر نہ بنانے والے سرکاری افسروں اور ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔