بنیادی صحت یونٹ موضع گردیز پور کو فری ایمبولینس فراہم

 بنیادی صحت یونٹ موضع گردیز پور کو فری ایمبولینس فراہم

شجاع آباد (سٹی رپورٹر)چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم احمد نون کی ہدایت پر سی ایس آر پارکو کمپنی کی جانب سے بنیادی صحت یونٹ موضع گردیز پور میں مریضوں کی سہولت کے لیے فری ایمبولینس فراہم کردی گئی۔

 رانا قاسم احمد نون کا کہنا تھاکہ جلد ہی بیسک ہیلتھ یونٹ کواپ گریڈ کیا جائے گاجس کے لیے کام جاری ہے ، گورنمنٹ گرلز اور بوائز سکول کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا،شہریوں کی سہولت کے لیے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فلٹر پلانٹ کا افتتاح کیا جائے گا، 20 سال سے حلقے میں جو کام نہیں ہو سکے انکو جلد مکمل کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں