اپنی چھت اپنا گھرسکیم، 25افراد کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی پروگرام \\\'\\\'اپنی چھت اپنا گھر\\\'\\\' کے تحت حقداروں کو ان کا حق ملنا شروع ہوگیا۔
پہلے مرحلے میں ضلع خانیوال کے 25 خوش نصیبوں کے اکاؤنٹس میں گھروں کی تعمیر کے لئے رقوم منتقل ہوگئیں ۔ضلع خانیوال سے پہلے مرحلہ میں 33 اہل افراد کے نام قرضہ کیلئے نکلے ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس رانا محمد سلیم حنیف,ڈی سی علی بخاری نے اہل افراد کے گھر جاکر وزیر اعلیٰ پنجاب کا تہنیتی پیغام پہنچایا اور سرٹیفکیٹس دیئے ۔ایم این اے محمد خان ڈاہا کے نمائندہ اور اسسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید بھی ہمراہ تھیں ۔ قرضہ کیلئے اہل قرار پانے والے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اظہار تشکر کیا ہے ،پروگرام کے تحت شہروں میں 5 اور دیہات میں 10 مرلہ زمین کے مالک کو گھر کی تعمیر کیلئے قرض دیا جائے گا،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نے قلیل مدت میں صوبہ کے عوام کی خدمت کرکے تاریخ رقم کردی ہے ۔