نویں جماعت میں انرول طلبہ کے رجسٹریشن کارڈ جاری

نویں جماعت میں انرول طلبہ کے رجسٹریشن کارڈ جاری

ملتان(خصوصی رپورٹر) تعلیمی بور ڈ ملتان نے نویں کلاس میں انرول ہونے طلبا کے رجسٹریشن کارڈ جاری کردیئے ۔اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ تعلیمی بورڈ ملتان کی حدود میں واقع جملہ سربراہان ادارہ جات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ رجسٹریشن سیشن 26-2024 کاادارہ جات کے پورٹل میں اپ لوڈکیا جا چکا ہے ۔

 اور یہ امیدوار جماعت نہم سالانہ امتحان 2025 میں شرکت کریں گے ۔ سرکاری الحاق شدہ ادارہ جات کے سربراہان کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ادارہ کے جماعت نہم کے ریگولر طلباطالبات کے رجسٹریشن کارڈ سیشن 2026-2024 تعلیمی بورڈ ملتان کی ویب سائٹ سے آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کر لیں ریگولر طلباء طالبات کے رجسٹریشن کارڈ سیشن 2026-2024 کا ریکارڈ سے اچھی طرح موازنہ کریں۔ جس میں امیدوار کا نام، امیدوار کی ولدیت، امیدوار کے مضمون ،مضامین، امیدوار کا گروپ اور خصوصی طور پر امیدوار کا فوٹو کو اچھی طرح چیک کریں۔ اگر امیدوار کے ڈیٹا میں کسی قسم کی درستی یاتبدیلی مطلوب ہو تو حسب ضابطہ فوری طور پر اسسٹنٹ سیکرٹری( سہولت سنٹر) سے رابطہ کر کے درستی کروائی جائے تاکہ طلباء و طالبات کے جماعت نہم سالانہ امتحان 2025 کے داخلہ فارمز درست ڈیٹا کے ساتھ آن لائن ہو سکیں اور طلباء و طالبات کو امتحان میں شرکت کرنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنانہ کرنا پڑے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں