محکمہ سکولز،ٹیسٹ میں شریک اساتذہ کو نوازنے کا فیصلہ

محکمہ سکولز،ٹیسٹ میں شریک اساتذہ کو نوازنے کا فیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز نے ٹیسٹ میں شرکت کرنے و الے اساتذہ کو نوازنے کا عمل شروع کردیا تفصیل کے مطابق اس وقت محکمہ سکولز اساتذہ کو ٹیسٹ دینے پر مجبور کررہا ہے۔

جبکہ اساتذہ کے تحفظات ہیں جس کی وجہ سے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود 98فیصد سے زائد اساتذہ نے ٹیسٹ نہیں دیا تاہم محکمہ سکولز ایسے اساتذہ کی سرپرستی شروع کردی ہے جنہوں نے ٹیسٹ دیا پنجاب میں پہلا کیس مظفر گڑھ میں سامنے آیا جہاں مسز عظمیٰ نورین پی ایس ٹی کو گورنمنٹ گرلزسکول ریاض آباد کی ہیڈ ٹیچر کے طور پر نامز د کردیا گیااور نوٹیفکیشن میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ان کو 5سو روپے الائونس بھی دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں