بجلی چوری پر کارروائی،ایک روزمیں 74صارف پکڑے گئے
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گُل محمد زاہد کی زیر نگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔جنوبی پنجاب میں ایک روز میں مزید74افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔
45بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر55 لاکھ70ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ 7لاکھ50ہزارروپے جرمانہ موقع پر وصول کرلیاگیا۔یکم نومبر 2024ء کو ملتان سرکل میں 11بجلی چوروں کو8لا کھ50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیااور11 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 7افراد کو2لاکھ روپے جرمانہ عائد اور7ایف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں 11بجلی چوروں کو12لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 3 صارفین کوایک لاکھ 40ہزارروپے جرمانہ عائداور3مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 12بجلی چوروں کو7لاکھ40ہزارروپے جرمانہ عائد اور4افراد کے خلاف مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 7 صارفین کو4لاکھ10ہزار روپے جرمانہ عائداور7ایف آئی آرز درج،مظفرگڑھ سرکل میں 9صارفین کو3لاکھ روپے جرمانہ عائد اور6مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں 3بجلی چوروں کو2لاکھ90ہزارروپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 11 صارفین کو14لاکھ10ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیااور مختلف پولیس سٹیشنوں میں 7ایف آئی آرز کا اندراج ہوا۔میپکو ٹیموں اور ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔