گندم کی امدادی قیمت مقرر نہیں کی جارہی،خالد محمود

گندم کی امدادی قیمت مقرر نہیں کی جارہی،خالد محمود

ملتان (وقائع نگار خصوصی)صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب بتائیں کہ وہ گندم کے حوالے سے کیا پالیسی بنائیں گی،وزیراعلیٰ کہتی ہیں کہ کسان کو نقصان نہیں ہونے دوں گی صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا۔

اس بار ہماری زرعی گروتھ مائنس میں جارہی ہے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا گندم کی کاشت کا وقت شروع ہوچکا ہے ،ابھی تک گندم کی امدادی قیمت مقرر نہیں کی گئی،حکومت کہتی ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سے امدادی قیمت نہیں دے سکتے ۔گندم کی دوسرے صوبوں میں منتقلی پر پابندی بھی نہیں ہونی چاہیے ،کاشتکاروں کو گندم کی فصل میں اربوں روپے کا نقصان ہوا،خالد محمود کھوکھر نے کہا کپاس کی پیداوار میں 54 فیصد،مکئی اور چاول کی فصل میں 30 فیصد کمی آئی ہے ،آج انڈسٹری کی بجلی کا ریٹ 48 روپے اور زرعی بجلی کا ریٹ 60 روپے یونٹ ہے ،خالد محمود کھوکھر کا مزید کہنا تھا زبردستی گندم کاشت کروانے سے کچھ نہیں ہوگا،30 فیصد بھی گندم کم ہوجائے تو پیداوار میں بھی 30 سے 35 فیصد کمی آجائے گی،زرعی شعبہ حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں