انجمن تاجران حضوری باغ کے عہدیداروں کی حلف برداری

انجمن تاجران حضوری باغ کے عہدیداروں کی حلف برداری

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران حضوری باغ روڈ کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا ۔

اس سلسلہ میں تقریب حلف برداری حضوری باغ روڈ پر منعقد ہوئی تقریب میں صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان ظفر اقبال صدیقی نے نومنتخب عہدیداروں صدر غلام زکریا قریشی،جنرل سیکرٹری چودھری سلیم چیئرمین شیخ محمد منور قریشی،سربراہ گروپ میاں محمد جمیل ناصر،وائس چیئرمین حامد خان چیف آرگنائزر شیخ عبدالحمید،سینئر نائب صدر آصف بلوچ،نائب صدر شہباز قریشی،نائب صدور کاشف خان،احمد عقیل بلوچ،شبیر احمد،بابر علی قریشی،اظہر حسین دیگر عہدیداروں خرم قریشی،غلام علی،میاں محمد زبیر وہرا،چودھری محمد امین،محمد حنیف،محمد الیاس،شیخ عالمگیر،مرزا وسیم،مرزا سامر بیگ سے انکے عہدوں کا حلف لیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر زکریا قریشی نے کہا کہ مارکیٹ میں پر امن طور پر جمہوری طریقے سے الیکشن ہو چکا ہے الیکشن میں حصہ نہ لینے والے غیر جمہوری عمل سے گریز کریں اور الیکشن کا موقع گنوانے پر پچھتانے کی بجائے نومنتخب سیٹ اپ کو قبول کریں اور مل کر تاجروں کی خدمت مارکیٹ کے مسائل کے حل کو شعار بنائیں۔ احتشام الحق چیئرمین الیکشن کمیٹی نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد میں کوئی جمہوری عنصر نہ چھوڑا گیا اور الیکشن شیڈول کے تحت تمام جمہوری تقاضے پورے کئے گئے تاہم چند شرپسند عناصر مارکیٹ کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں متنبہ کیا جا تا ہے کہ وہ جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے تو اب نومنتخب عہدیداران اور تاجروں کی رائے کا احترام کریں انہوں نے چیلنج دیا کہ عارف فصیح اللہ گلگشت میں الیکشن کا انعقاد کرے چیمبر کی جانب سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں