ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہیں ،میاں عمران

ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہیں ،میاں عمران

مونڈکا (نامہ نگار)تحریک انصاف قوم کی صحیح سمت رہنمائی کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے ،ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہیں، اغوا اور گمشدگیاں پریس کانفرنسز کسی طور ملک کے مفاد میں نہیں ،جو مرضی کر لیں بانی تحریک انصاف کو قومی دھارے میں لاکر مسائل کا حل ڈھونڈنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 271میاں عمران دھنوتر نے حلقہ کے بزرگ معززین اور تحریک انصاف ورکرز کے وفود سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کر کے عدلیہ میں مداخلت کا راستہ بنا کر اور حساس اداروں کو تین تا چھ ماہ بغیر بتائے حراست کے اختیارات دیکر مخصوص سیاسی جماعت اور اس کے کارکنوں کو کریش کرنے کی پالیسی ظلم ہے اور ظلم ہمیشہ ظلم کرنے والوں کو ہی نشان عبرت بناتا ہے ، مقتدر اداروں کو چاہیے کہ پیش قدمی کے بجائے آئین پاکستان کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، آئین و قانون کی پاسداری ہی میں سب کی نجات ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے لئے مشکلات کا باعث کٹھ پتلیوں کی پالیسیاں ہیں ،عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے بجائے جو انہیں اقتدار میں لائے ہیں یہ ان کی جی حضوری میں لگے ہوئے ہیں ، یحیی آفریدی چیف جسٹس آف پاکستان ہیں، امید ہے کہ وہ بلاتفریق انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے ،موجودہ ملکی مسائل و مشکلات کا چیف جسٹس مکمل ادراک رکھتے ہیں ،کٹھ پتلی حکمرانوں کو قیدی نمبر 804کے پاس جانا ہو گا اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ،آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے اور تحریک انصاف ملک میں امیر ،غریب ،طاقتور اور کمزور کا فرق ختم کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں