سہیل طلعت چیئرمین بحالی کاٹن ایف پی سی سی نامزد
ملتان (لیڈی رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کا بحالی زراعت و کاٹن کے لیے اہم قدم سینئر رہنما ملک سہیل طلعت کو خصوصی کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت ایف پی سی سی کا چیئرمین نامزد کر دیا۔
نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب میں سرپرست فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس ایس ایم تنویر، ڈاکٹر گوہر اعجاز ،سینئر بزنس رہنما ملک تنویر ارشد کے ہمراہ ملک سہیل طلعت کو خصوصی کمیٹی برائے بحالی کپاس صنعت کاچیئرمین نامزدگی کا نوٹیفکیشن دیا۔ اس موقع پر ایس ایم تنویر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی کوششوں سے شرح سود میں کمی ہوئی اور اب کوشش ہے کہ ملک میں کپاس کی بحالی اور بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اس مقصد کے لیے ملک سہیل طلعت کوایف پی سی سی آئی کی کاٹن بحالی صنعت کی خصوصی کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا ہے کیونکہ ریجنل کاٹن اینڈ ٹیکسٹائل کمیٹی (ایف پی سی سی آئی) کنوینئرکے عہدے پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ بعد ازاں کوآرڈی نیٹر ایف پی سی سی آئی دو سال عہدے پر رہے ۔ کنوینئر کاٹن اینڈ ٹیکسٹائل کمیٹی انہوں نے کاٹن کی بحالی کے لیے بھرپور کام کیا۔