واسا کے سیورمینز6ماہ کی تنخوا ہوں سے محروم، گھروں میں فاقے،احتجاج
ملتان (خصوصی رپورٹر)واسا ملتان کی جانب سے 89 دنوں کے لئے رکھے گئے سیور مین 6ماہ بعد بھی تنخواہوں سے محروم ہیں ، غازی یونین سی بی اے واسا کے چیئرمین ہدایت اللہ خان، غازی یونین سی بی اے واسا کے جنرل سیکرٹری مہر عمرحیات ہراج احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیورمینوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے۔
ریاض خان خاکوانی نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ،ایم ڈی واسا،ڈائریکٹرفنانس التجا کرتے ہیں کہ مزدور کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کریں لیکن کافی دن گزر چکے ہیں کوی شنوای نہ ہو رہی ہے ، یادرہے واسا ملتان نے مئی 2024 میں ڈیلی ویجز کی بنیاد پر 145 سیور مین رکھے تھے ، مذکورہ سیورمین 89 روز کے لئے بھرتی کئے گئے تھے ۔ جن کی مدت ملازمت 30 جولائی 2024 کو پوری ہو چکی ہے تاہم 6ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی تمام سیور مین اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں ، تنخواہیں نہ ملنے سے سیورمینوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے ۔ متاثرین کی جانب سے بارہا واسا حکام سے واجبات کلیئر کرنے کی اپیل کی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، غازی یونین سی بی اے ،اور گرہی ڈ الاہینس یونینز اورمتاثرہ سیور مینوں نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ،ایم ڈی واسا خالد رضا خان،ڈاہریکٹرفنانس فخر بشیر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان کے تمام واجبات کلیئر کئے جائیں تاکہ ان کی معاشی پریشانی کسی حد تک کم ہو سکے۔