پولیس نے 6افراد کو ناجائز اسلحہ سمیت قابو کرلیا، مقدمات درج
ملتان(کرائم رپورٹر ) پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
کینٹ پولیس نے ملزم شہباز سے پسٹل ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم مجاہد اور امان اللہ سے پسٹل بمعہ گولیاں ،ملزم فرحان سے پسٹل ،الپہ پولیس نے ملزم راشد سے پسٹل تین گولیاں،بستی ملوک پولیس نے ملزم ڈولفن پولیس ملازم عمر فاروق سے پسٹل تین گولیاں جبکہ سٹی جلالپور پولیس نے ملزم ندیم سے پسٹل برآمد کرلیا۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔