بجلی چوری، نادہندگان کیخلاف آپریشن،95پکڑے گئے

بجلی چوری، نادہندگان کیخلاف آپریشن،95پکڑے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔جنوبی پنجاب میں ایک روز میں مزید 95افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔67بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔

بجلی چوروں کو مجموعی طورپر65 لاکھ40ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ 10لاکھ روپے جرمانہ موقع پر وصول کرلیاگیا۔ 4 نومبر 2024ء کو ملتان سرکل میں12بجلی چوروں کو10لا کھ70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور12 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں9افراد کو3لاکھ60ہزارروپے جرمانہ عائد اور9ایف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں8بجلی چوروں کو4لاکھ90ہزار روپے جرمانہ عائد اورایک ایف آئی آر درج ، بہاولپور سرکل میں13 صارفین کو9لاکھ30ہزارروپے جرمانہ عائد اور13 مقدمات درج ،ساہیوال سرکل میں 14 بجلی چوروں کو18لاکھ70ہزارروپے جرمانہ عائد اور5افراد کے خلاف مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں12 صارفین کو3 لاکھ40ہزار روپے جرمانہ عائداور12ایف آئی آرز درج،مظفرگڑھ سرکل میں14صارفین کو4لاکھ روپے جرمانہ عائد اور11مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں5بجلی چوروں کو3لاکھ روپے جرمانہ عائد ، خانیوال سرکل میں8 صارفین کو7لاکھ60ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیااور مختلف پولیس سٹیشنوں میں 4ایف آئی آرز کا اندراج ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں