ضلع مظفرگڑھ میں گندم کی کاشت کا افتتاح کر دیا گیا
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ضلع مظفرگڑھ میں گندم کی کاشت کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید نے ایم پی اے اجمل چانڈیہ کے ہمراہ گندم کی کاشت کا افتتاح کیا۔
ایم پی اے اجمل چانڈیہ نے کہا کہ حکومت اس سال گندم کی زیادہ سے زیادہ کاشت کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔گندم کیلئے کھاد،ادویات کی فراہمی سمیت کسانوں کو مالی طور پر مستحکم کرنے کیلئے گرین ٹریکٹر اور کسان کارڈ جی سہولت فراہم کر رہی ہے ۔کسانوں کو گندم کی کاشت کیلئے وقت پر پانی فراہم کیا جائے گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید نے کہا کہ اس سال ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو میں 6 لاکھ 26 ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقررہ ہدف کو مکمل کرنے کیلئے کسانوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کسانوں کو انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔