اپنی چھت اپنا گھر پروگرام،بلاسود قرضہ کی فراہمی جاری

 اپنی چھت اپنا گھر پروگرام،بلاسود قرضہ کی فراہمی جاری

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، پاکستان)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت حقداروں کو بلاسود قرضہ کی فراہمی جاری ۔۔۔

پہلے مرحلے میں ضلع خانیوال کے 25 خوش نصیبوں کے اکاؤنٹس میں رقوم منتقل کردی گئیں ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم نے خرم پورہ کے 3 درخواست دہندگان میں قرضہ کے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ جبکہ ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل نے ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کے ہمراہ عبدالحکیم کا دورہ کیا اور 4 خوش نصیبوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ،قرضہ کیلئے اہل قرار پانے والے شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کیا۔پروگرام کے تحت شہروں میں 5 اور دیہات میں 10 مرلہ زمین کے مالک کو گھر کی تعمیر کیلئے قرض دیا جائے گا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں