45رورل وبنیادی مراکز صحت میں ریویمپنگ کا کام تیز
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کا دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہمی پر فوکس،ضلع خانیوال کے 45 رورل و بنیادی مراکز صحت میں ریویمپنگ کا کام تیز کردیا گیا ۔۔۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے رورل بنیادی مراکز صحت شام کوٹ اور بھیرووال کا دورہ کیااور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور میٹریل کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے نے دونوں ہسپتالوں میں سروس ڈیلوری بھی چیک کی، مریضوں سے طبی سہولیات،ادویات کی دستیابی بارے استفسار کیا۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سے سروس ڈیلیوری میں بہتری آئیگی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن دورہ کے دوران ہمراہ تھے ۔