ثاقب خورشید کا گرلز سکول شرقی کالونی کا دورہ ،انتظامات کاجائزہ

ثاقب خورشید کا گرلز سکول شرقی کالونی کا دورہ ،انتظامات کاجائزہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے سی ای او ایجو کیشن ظفر اقبال وٹو کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز سکول شرقی کالونی کا دورہ کیا۔

ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گورنمنٹ گرلز سکول شرقی کالونی کیلئے اساتذہ کی آسامیوں کی منظوری کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی اور سکولز کے تعلیمی وانتظامی امور کا جائزہ لیا ۔سی ای او ایجو کیشن ظفر اقبال وٹو نے گورنمنٹ گرلز سکول شرقی کالونی میں طالبات کی ان رولمنٹ، تعلیمی و انتظامی امور بارے تفصیل سے آگاہ کیا ۔ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے تعلیمی و انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تعلیم کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں ،گورنمنٹ گرلز سکول کی تعمیر تعلیم دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ،سکول میں اساتذہ کی آسامیوں کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بات کروں گا تاکہ طالبات کی مزید بہتر انداز تعلیم و تربیت ہوسکے ۔اس موقع پر ڈی ای او سیکنڈری شازیہ انورو دیگر افسر اور اساتذہ موجود تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں