تھانے میں کرایہ داری کا فارم جمع نہ کرانے پر مقدمہ درج

تھانے میں کرایہ داری کا فارم  جمع نہ کرانے پر مقدمہ درج

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )تھانے میں کرایہ داری کا فارم جمع نہ کرانے پر مقدمہ درج۔

تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے ایس ائی احمد خان ساجد کو مخبر نے اطلاع دی کہ محمد زاہد نے رانا قمر والی گلی واڑ نمبر تین دائرہ دین پناہ میں ریاض حسین کو گھر کرائے پر دے رکھا ہے جس کا تھانے میں کرایہ داری درج نہ ہے پولیس نے ریکارڈچیک کیا تو کرایہ دار ی جمع نہ تھا ۔پولیس نے کرایہ داری تھانے میں درج نہ کرانے پر مقدمہ درج کرلیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں