مختلف واقعات میں دو خواتین اوربچے سے زیادتی
کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)مختلف واقعات میں دو خواتین اور بچے سے زیادتی۔ پہلے واقعہ میں تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ پتل مستقل غربی میں ریاض حسین بھٹہ نے اپنی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
جبکہ دوسرے واقعہ میں تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ بستی سمندری میں مصطفی تھہیم کی ہمشیرہ 4بچوں کی ماں (ز) کو60سالہ عبدالجبار راجپوت نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جبکہ تیسرے واقعہ میں تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ شیخ عمر کے رہائشی محمد اشرف موریہ کا13سالہ بیٹا جو کہ منصور کمہار کی بیکری پر کام کرتا تھا کہ بیکری پر کام کرنے والے ساتھی عون گرمانی اپنے ایک نامعلوم کے ہمراہ بیکری کے پردہ گاہ میں لے گیا اوراس سے زیادتی کی۔ پولیس نے تینوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔