ستھرا پنجاب:نجی شعبہ کے اشتراک سے نیا صفائی نظام نافذ کرنے کی تیاریا ں مکمل

ستھرا پنجاب:نجی شعبہ کے اشتراک سے نیا صفائی نظام نافذ کرنے کی تیاریا ں مکمل

ملتان(خصوصی رپورٹر،وقائع نگار خصوصی ) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان نے ڈویژن بھر میں مثالی صفائی کے لئے نجی سیکٹر کی مدد سے صفائی کا نیا نظام نافذ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔

اس سلسلے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ صفائی کو نیا یونیفارم فراہم کرکے تمام فیلڈ گاڑیوں کی نئی برانڈنگ بھی کر دی گئی ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر کی ہدایت پر ڈویژن بھر کو زیرو ویسٹ کرنے کے لئے تمام مشینری میدان میں اتار دی گئی ہے گزشتہ روز بھاری مشینری کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں کوڑا کرکٹ اور ملبہ جات کے ڈھیر صاف کئے گئے جبکہ مکینیکل سوئیپر اور دیگر مشینری کے ذریعے شاہراہوں اور بازاروں کی خصوصی سکریپنگ بھی کی گئی۔اس سلسلے میں سی ای او عبدالرزاق ڈوگر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر کو زیرو ویسٹ کرنے کے لیے نجی سیکٹر کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں اس نئے نظام کے تحت گلی محلوں اور تمام دیہاتوں میں یکساں صفائی آپریشن مستقل بنیادوں پر کیا جائے گا تاکہ عوام کو براہ راست ریلیف دیا جا سکے ۔سی ای او نے کہا کہ نئی برانڈنگ اور عملے کی نئی یونیفارم سے شہریوں کو خدمت کے نئے سفر کے حوالے سے خوشگوار تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔سی ای او نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی اپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ساتھ دیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں خصوصی شکایت نمبر 1139 پر رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں