مویشی منڈی انتظامیہ اوربیوپاریوں میں پرچی فیس پرجھگڑا

مویشی منڈی انتظامیہ اوربیوپاریوں میں پرچی فیس پرجھگڑا

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر نامہ نگار)مویشی منڈی میں انتظامیہ اور بیوپاریوں میں زائد پرچی فیس پر جھگڑا،ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال،بیوپاری طاہر کو تشددکا نشانہ بنایا گیا،شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ۔

بیوپاری طاہر کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی انتظامیہ اور بیوپاریوں کے درمیان جھگڑا زائد پرچی فیس وصولی پر ہواجس پر ٹھیکیدار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بدترین تشدد کیا۔اطلاع پرریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی بیوپاری کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔دیگربیو پاریوں کا کہنا تھا کہ منڈی انتظامیہ غنڈی گردی کر کے فی جانور 300 اور گاڑی کے 12000 وصول کر رہی ہے ،ضلعی انتظامیہ مویشی منڈی میں پرچی فیس کے نام پر ٹھیکیداروں کی لوٹ مار بند کرائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں