شاہجمال کیلئے میگا پراجیکٹس کا اعلان کرونگا، عون حمید ڈوگر
مونڈکا (نامہ نگار)حلقہ کے بڑے مسائل کا مکمل ادراک ہے ،جتوئی روڈ کی تکمیل کے بعد بڑے جلسہ عام میں شاہجمال کیلئے میگا پراجیکٹس کا اعلان کروں گا ۔
آئندہ الیکشن خدمت کی بنیاد پر جیتیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے پی پی 271 سردار عون حمید ڈوگر نے عثمان کوریہ تا ڈمر والا بتیس کلومیٹر میٹل روڈ کی تعمیر نو اور چوک ملانوالا تا کتالہ چوک شاہجمال کارپٹ روڈ کی کارپٹنگ کے افتتاح کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ کے کونے کونے سے واقف ہوں ،ہر گلی محلے کے مسائل کا نہ صرف مکمل ادراک ہے بلکہ ان مسائل کے حل کا مکمل ویژن بھی رکھتا ہوں ،گرلز ڈگری کالج شاہجمال کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ،نئے تعلیمی سیشن سے گرلز ڈگری کالج مکمل فنکشنل ہو جائے گا ،اسی طرح انڈس فیلڈ ہسپتال تکمیل کے بعد روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں غریب لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر مفت طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ ،اسی طرح رورل ہیلتھ سنٹر شاہجمال کی اپ گریڈیشن مکمل ہو چکی ہے ،عملہ اور ادویات کی کمی دور کرنے کیلئے فنڈنگ و دیگر بڑے میگا پراجیکٹس کی خوشخبری جتوئی روڈ اور مذکورہ روڈ کے دونوں جانب نکاسی کے کھالوں کے تکمیل کے بعد شاہجمال میں بڑے جلسہ عام میں دوں گا۔