غیر حاضری پر میپکواہلکار برطرف،2کو معطل کرنیکا حکم
ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ساہیوال سرکل عظمت علی خان نے ڈیوٹی سے غیر حاضر ی پر ایک اہلکار کو نوکری سے برطرف کرنے اور۔
سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 2اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ پاکستان واپڈا ایمپلائز ا ی اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے میپکو ریونیو آفس چیچہ وطنی ڈویژن کے کمرشل اسسٹنٹ انس جمیل کو 30اکتوبر 2023ء سے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر نوکری سے برطرف کردیاہے ۔ سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر میپکو سٹی سب ڈویژن ساہیوال کے لائن مین گریڈIIافتخاراحمد اور شاہد احمد کو معطل کردیاہے ۔