مظفرگڑھ ،محمود کوٹ روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھدیا گیا

مظفرگڑھ ،محمود کوٹ روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھدیا گیا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)مظفرگڑھ میں محمود کوٹ روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد کردیا گیا۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائرایجوکیشن محمد اجمل خان چانڈیہ نے ۔

کہا ہے کہا کہ مظفرگڑھ کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے میری تجویز پرمحمودکوٹ روڈ کی تعمیر کی منظوری دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ملک صہیب کا مشکور ہوں ، اس منصوبے سے تھرمل پاور سٹیشن اور محمودکوٹ روڈ کی ملحقہ آبادیوں کو آرام دہ سفری سہولیات میسر آئیں گی اور منڈیوں تک رسائی آسان ہوگی۔ یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ محمود کوٹ روڈ کی تعمیرو مرمت کے کام کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کئی سال سے اس روڈ کو نظرانداز کیا جارہا تھا، خصوصاََ مظفرگڑھ سے تھرمل پاور سٹیشن تک روڈ خستہ حال تھا، یہ منصوبہ 15.66 کلومیٹر روڈ کی بحالی کا ہے ، جس میں 2 کلومیٹر کو اکھاڑ دیا جائے گا اور ریت کے ٹیلوں کو کاٹ کر سڑک کو ہموار کیا جائے گا، بارشوں سے بچانے کیلئے دونوں اطراف 4 فٹ سولنگ فراہم کی جائے گی، الیکشن میں کئے گئے وعدے پورے کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں