ڈینگی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، عمرانہ توقیر
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت انسدا دڈینگی اور انسداد پولیو مہم کے تھرڈ پارٹی آڈٹ بارے اجلاس منعقد ہوا۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کی تعداد، آگاہی سیشن،تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن،موبائل یوذرز،لاروا کی نشاندہی پر مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثے بھیجوانے ،آؤٹ ڈور اِن ڈور سرویلنس اور دیگر کارکردگی کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ایس او پیز کے مطابق ڈینگی کیسزفوری ریسپانس کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں ،انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ اور سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے ۔اس کے علاوہ ڈینگی مریضوں کی کلینکل مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے اور مریضوں کے علاج معالجے کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ بعدازاں اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے انسداد پولیو مہم کے تھرڈ پارٹی آڈٹ، مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے اہداف سمیت دیگر محکمہ صحت کے اقدامات بارے بھی بریفنگ دی۔