ناجائز اسلحہ برآمد،ملزم گرفتار، مقدمہ درج

 ناجائز اسلحہ برآمد،ملزم  گرفتار، مقدمہ درج

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )تھانہ سٹی کوٹ ادو نے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی۔

کارروائی کے دوران ملزم عاشق حسین سے تیس بور ناجائز پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او کی ہدایت پر نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا،مشکوک سر گرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پرکال کرکے اطلاع دیں اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں