وہاڑی:ایک ہفتے میں گھی ، کریانہ اور سبزیاں مہنگی

وہاڑی:ایک ہفتے میں گھی ، کریانہ اور سبزیاں مہنگی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )وہاڑی میں مہنگائی کاجن بے قابوہوگیا ایک ہی ہفتہ میں گھی سمیت کریانہ ،سبزیوں ،پھلوں اور گوشت کے علاوہ سٹیشنری کی قیمتوں کوپرلگ گئے ہیں۔

 ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخنامہ کوردی کا کاغذسمجھ کرنظرانداز کیاجارہاہے سرکاری نرخنامہ کے مطابق فروٹ سبزی ،چاول ، میدہ ،گھی ،چینی، بڑاگوشت ،چھوٹاگوشت، چکن ملناشہریوں کیلئے ایک خواب بن چکاہے مہنگائی مافیانے اشیاء ضروریہ پرازخودمہنگائی ٹیکس لگارکھاہے انتظامیہ کی طرف سے کوئی مانیٹرنگ نہ ہونے کی وجہ سے اشیائخورونوش سمیت دیگراشیاء ضروریہ فروخت کرنے والے دکانداروں نے ایکاکررکھاہے جن کے سامنے انتظامیہ اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس بے بس دکھائی ہیں اور صارفین کی کہیں کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔لوگ بے تحاشہمہنگائی کی بنا پرحکومت کوکوستے نظرآتے ہیں صارفین نے وزیراعلی مریم نواز شریف، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف فوجداری کارروائیاں کرتے ہوئے ایف آئی آرز کااندراج کرایاجائے تب ہی ان کہ اصلاح ممکن ہوسکے گی جبکہ بڑے تاجروں کاکہناکہ اشیاء کی کھپت کے تین مراحل ہوتے ہیں ملتان سے بڑے تاجراشیاء ضروریہ لاتے ہیں صرف کرایہ اورمعمولی منافع شامل کرتے ہیں اورہول سیل فروخت کرتے ہیں جس کے بعدعام دوکانداربھی اپنے اخراجات ڈال کراشیاء بیچنے پرمجبورہیں اشیائکی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے حکومت کوچاہئے کہ اشیاء ضروریہ کی مینوفیکچرنگ کرنے والے تاجروں کوقیمتیں کم کرنے پرمجبورکرے اورقیمتوں میں کمی کریں تویہ مسئلہ حل ہوسکتاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں