سیاسی ، سماجی رہنمائوں کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی وسابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 209راؤ عارف سجاد،پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ، تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ۔۔۔
سٹی جوائٹ سیکرٹری شیخ راشد اکرام، معروف سماجی شخصیات پیر سید ناصر شاہ، چوہدری عبدالقیوم،ڈسٹرکٹ بار کے رکن وسابق جنرل سیکرٹری چوہدری شاہد اقبال ایڈووکیٹ، چوہدری صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ، چوہدری عاطف حسین ایڈووکیٹ اور مدثر علی خان ڈاہا ایڈووکیٹ نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھما کا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاکہ معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں کوئٹہ دہشت گردی انسانیت پر حملہ ہے دہشت گردی میں ملوث درندوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزیدکہاکہ دہشت گردانہ کارروائی میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔