چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی و سامان سے محروم
ملتان (کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔تھانہ گلگشت کے علاقہ فیصل کو قیمتی موبائل فون چوری ہوگیا ۔
تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے نامعلوم افراد غفار کے گھر سے سامان چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ نامعلوم افراد انیق کے گھر سے ایل سی ڈی و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ سے شہزاد کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ سے نامعلوم افراد یاسر کی دکان سے ایک لاکھ مالیت کا سامان چوری کرکے کے گئے ۔تھانہ بستی ملوک کے علاقہ سے عرفان کے ٹیوب ویل کا سامان چوری ہوگیا تھانہ صدرشجاعباد کے علاقہ سے اللہ رکھا کے گھر سے سولر پینل چوری ہوگیا ۔راجہ رام کے علاقہ سے عدیل کا موبائل فون چوری ہوگیا ۔صدر جلالپور کے علاقہ سے حفیظ کا موبائل جبکہ جمیل کے گھر سے بکریاں چوری ہوگئیں ۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ سے مسلح افراد نے جمشید سے موبائل فون چھین لیا۔شاہ رکن عالم کے علاقہ سے ارشد کا موبائل فون چوری ہوگیا ،دہلی گیٹ سے عمر کی موٹر سائیکل چوری ہوگیا ۔تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ سے شاہد سے مسلح افراد موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔