ٹارگٹڈ چالان ، ٹریفک لفٹر سے تجارتی سرگرمیاں تباہ

ٹارگٹڈ چالان ، ٹریفک لفٹر سے تجارتی سرگرمیاں تباہ

ملتان (لیڈی رپورٹر )صدرانجمن تاجران صدر بازار کینٹ و سینئر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران کینٹ چودھری محمود علی نے کہا ہے ٹریفک پولیس کا کردار صرف ٹارگٹڈ چالان مہم اور شہریوں کو اذیت دینے کی حدتک محدود ہوکر رہ گیا ہے۔

کینٹ کے تمام داخلی خارجی راستوں پر ٹارگٹڈ چالان مہم اور ٹریفک لفٹر کی وجہ سے کینٹ میں تجارتی سرگرمیاں تباہ اور ٹریفک سسٹم درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے ، بازاروں میں ٹریفک جام رہتی ہے ٹریفک اہلکار صرف چالان مہم میں مصروف عمل رہتے ہیں ،ٹریفک پولیس کی چالان مہم کے باعث شہری کینٹ بازاروں سے کترانے لگے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ملک زاہد اعوان ، سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ اور چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک نے کہا کینٹ اور شہر بھر میں ٹریفک سگنلز کام نہیں کرتے اور ڈرائیونگ بارے خصوصی سائن بھی سڑکوں سے غائب ہیں۔ بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ٹریفک پولیس کو ریوینیو کلیکشن کا ذریعہ بنادیا گیا ہے ،ٹریفک حکام کو چاہیے سفید پوش طبقہ کے حال پر رحم کریں ،موٹر سائیکل سوار کو 2000 ہزار جرمانہ کے ساتھ ہیلمٹ فراہم کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں