واسا ڈیلی ویجز ملازمین تنخواہوں سے محروم،گھروں میں فاقے

واسا ڈیلی ویجز ملازمین تنخواہوں سے محروم،گھروں میں فاقے

ملتان (خصوصی رپورٹر)واسا ملتان کے ڈیلی ویجز ملازمین ا بھی تک تنخواہوں سے محروم ، سیور مینوں ،ٹیوب ویل آپریٹر ،ڈسپوزل سٹیشنز کے ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ۔

 غازی یونین سی بی اے واسا کا اجلاس زیر صدارت ملک رمضان اوبھایا، مقداد حسین صدیقی،ہدایت اللہ خان منعقد ہوا۔ اجلاس سے مقداد حسین صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ،ایم ڈی ،اے ایم ڈی واسا سے تنخواہیں فوری کلیئر کرنے کی اپیل کی ہے ،ملک منیر ہانس سرپرست اعلیٰ غازی یونین ،مہر عمرحیات ہراج جنرل سیکرٹری غازی یونین سی بی اے واسا نے کہا کہ ڈیلی ویجزز ملازمین محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں،ہم ان کے بغیر ادھورے ہیں ، تنخواہیں نہ ملنے سے سیورمینوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے ، ڈیلی ویجزز ملازمین کی جانب سے بارہا واسا حکام سے تنخواہیں جاری کرنے کی اپیل کی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ تمام ملازمین کی تنخواہیں فوری جاری کی جائیں تاکہ ان کی معاشی پریشانی کسی حد تک کم ہو سکے ۔اجلاس میں عہداران کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں