دھول ومٹی کے خاتمہ کیلئے صبح شام سڑکوں پرپانی کا چھڑکاؤ

دھول ومٹی کے خاتمہ کیلئے صبح شام سڑکوں پرپانی کا چھڑکاؤ

ملتان(خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر کی ہدایت پر سموگ میں کمی کیلئے اقدامات میں مزید تیزی کردی گئی ہے ،اس سلسلے میں ضلع بھر میں دھول و مٹی کے خاتمے کیلئے صبح شام چھڑکاؤ کا سلسلہ بھی وسیع کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے بازاروں ،شاہراؤں اور تعمیراتی سائٹس پر پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا جبکہ چھڑکاؤ کیلئے تمام مشینری بھی فیلڈ میں اتار دی گئی ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے کوڑا جلانے والوں کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اس سلسلے میں کمپنی عملے کی جانب سے 5 سے زائد پلاٹوں پر کوڑا کو آگ لگانے والوں کے خلاف استغاثے دائر کردیے گئے ہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالزراق ڈوگر نے کہا کہ سموگ کے خاتمے تک کمپنی عملے کی چھٹیاں کینسل کردی گئیں ہیں جبکہ آپریشن ٹیم کو فیلڈ میں رہنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں سی ای او نے مزید کہا کہ زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں پر صبح شام پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے جبکہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کی پراپرٹی کو سربمہر کرائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں