مظفر گڑھ میں بھی سموگ ،سانس لینے میں دشواری
مظفرگڑھ ( سٹی رپورٹر )پنجاب بھر کی طرح مضر اثرات کی حامل اور فضا کو آلودہ کرتی سموگ نے مظفرگڑھ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں مضر اثرات دکھانا شروع کردیئے بچوں بڑوں اور چھاتی کی تکلیف میں مبتلا مریضوں کو سانس میں دشواری سموگ نے شہریوں کے گلے اور آنکھوں کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا۔
شدید سموگ کے باعث حد نگاہ صفر،تھل جیپ ریلی کے تمام ایام سمیت تقریب تقسیم انعامات اور میوزیکل شو میں بھی پریشانی، شدید سموگ کے باوجود شائقین نے فیصل سٹیڈیم میں تقریب میں شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ نے بھی سموگ کے تدارک کے لئے فضائی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کی روک تھام کے لئے اقدامات شروع کردئے ہیں آگاہی مہم میں ڈاکٹرز بھی شہریوں کو احتیاطی تدابیر بتانے میں پیش پیش ہیں ،دوسری جانب تھل جیپ ریلی کے ایام میں بھی سموگ کے باعث جہاں ریس کے مقابلے متاثر ہوکر تاخیر کا شکار ہوتے رہے وہیں ٹریک کو بھی محدود کیا گیا جبکہ تقریب تقسیم انعامات اور میوزیکل شو کے انعقاد پر شدید سموگ نے پروگرام کو متاثر کیا مگر شہریوں اور شائقین نے شدید سموگ کے باوجود ریلی کے ایام اور اختتامی تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔