انسداد سموگ آپریشن،3بھٹہ مالکان سمیت 7گرفتار

انسداد سموگ آپریشن،3بھٹہ مالکان سمیت 7گرفتار

شجاع آباد،سکندرآباد (سٹی رپورٹر، نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر کا سموگ کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،تین بھٹے مسمار، دو بھٹہ مالکان گرفتار، فصلوں کی باقیات جلانے پر چار افراد گرفتار، مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق سموگ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر نے آلودگی پھیلانے بھٹوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے سلمان ظفر نے سکندر آباد اور دو ملتان روڈ پر سموگ کا باعث بننے والے تین بھٹے مسمار کرادیئے جبکہ 3 بھٹہ مالکان پر مقدمات اور دو بھٹہ مالکان کو موقع پر گرفتار کرایا۔ اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چار افراد کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرائے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی اور انکے خلاف کارروائیاں روازنہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں