اے سی سرکاری اراضی پر گندم کی بوائی یقینی بنائیں :عمرانہ توقیر

 اے سی سرکاری اراضی پر گندم کی بوائی یقینی بنائیں :عمرانہ توقیر

وہاڑی(نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا ،خبرنگار )ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے ہدایت کی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز سرکاری اراضی پر گندم کی بوائی یقینی بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔

 اس حوالے سے کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ پنجاب میں کاشتکار کی خوشحالی اور زراعت کی بحالی اولین ترجیح ہے اس لئے گندم کی کاشت پر کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود معیاری بیج، کھاد اور پیسٹی سائیڈ مہیا کی جا رہی ہیں ۔انسداد سموگ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ ماحولیات،زراعت، ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ ضلع میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں فوری بند کی جائیں فصلوں کی باقیات،کوڑا جلانے والوں سے سختی کیساتھ نمٹا جائے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریاں،بھٹے فوری سربمہر کئے جائیں ڈپٹی کمشنر نے مٹی و دھول کے خاتمے کیلئے شاہراہوں پر چھڑکاؤ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے اور کہا کہ انڈسٹریل یونٹس میں آلودگی کنٹرول مشینری انسٹالیشن،بھٹہ خشت پر الاٹ شدہ نمبرنگ موجود ہونی چاہیے تاکہ سموگ کا باعث بننے والی انڈسٹریز اور بھٹہ خشت پر فوری کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں