پرائس مجسٹریٹ غائب،دکانداروں کو کھلی چھوٹ
گگومنڈی(نامہ نگار)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غائب،دکانداروں کولوٹ مارکی کھلی چھوٹ، سبزی،فروٹ وکریانہ کی اشیاء کے من مانے ریٹ وصول کئے جانے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ گگومنڈی شہراوراس کے مضافات میں اشیاء ضروریہ کے ریٹ کنٹرول کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوگئی ہے شہریوں حاجی شاہین، رانا نصیر احمد،چوہدری ندیم گجر،چوہدری سہیل اصغر، عبدالقادر،طارق محمودببلو ودیگرنے بتایاہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مہینہ میں ایک دوبار گگومنڈی شہرکاچکرلگاکردکانداروں کومعمولی جرمانے کرکے اپنے افسران بالاکوسب اچھاکی رپورٹ بھیج دیتے ہیں ان ایک دوونوں کے علاوہ دکاندارپورامہینہ صارفین کودونوں ہاتھوں سے لوٹ مارکرنے میں لگے رہتے ہیں شہریوں کاکہناتھاکہ شہرمیں کوئی دکانداربھی پھل،سبزی ،کریانہ ودیگرضروریات زندگی کی اشیاء مقررہ ریٹ پرفروخت کرتانظرنہیں آتاشہریوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔