تجاوزات کی بھرمار،سڑک پررکشہ سٹینڈبن گئے

تجاوزات کی بھرمار،سڑک پررکشہ سٹینڈبن گئے

گگومنڈی(نامہ نگار) تجاوزات کی بھرمار، سڑک پررکشہ سٹینڈبن گئے ، لاری اڈاپرٹریفک جام معمول بن گیا۔

شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سے کارروائی کامطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گگومنڈی کے لاری اڈا،مین بازار،سکول بازار،شیخ فاضل روڈپرقبضہ مافیانے اپنی دکانوں کے آگے کئی کئی فٹ تھڑے بناکرقبضہ جمالیاہے جس کی وجہ سے مین بازارسے موٹرسائیکل پرتودرکنارپیدل گزرنا بھی مشکل ہے جبکہ لاری اڈاپرتجاوزات اورسڑک کے اوپرتک بنے رکشہ اسٹینڈزکی وجہ سے ٹریفک کاجام رہنامعمول بن گیابس اسٹینڈپرسڑک کی دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگی رہتی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کوشدیددشواری کاسامنا ہے اس کے علاوہ شیخ فاضل روڈپرآڑھتیوں نے قبضہ کرکے سڑک کے اوپرہی اپنی اجناس رکھی ہوئی ہیں شہرکے اکثریتی سکول کے بچوں کولے جانے والی گاڑیوں کوشیخ فاضل روڈسے گزرناہوتاہے شیخ فاضل روڈپربھی دن بھر ٹریفک جام رہتی ہے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنربوریوالاسے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں