اغوا کے مختلف واقعات ، 3نامزد سمیت 6افراد کیخلاف مقدمات
ملتان( کرائم رپورٹر )پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد سمیت چھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
تھانہ مظفرآباد پولیس کو یونس نے بتایا کہ ملزموں نے میری بیوی جمیلہ بی بی کو زبردستی گھر سے اغوا کرلیا جبکہ جاتے ہوئے نقدی اور طلائی زیورات وموبائل لے گئے ۔ رخسانہ بی بی نے بتایا کہ ملزم میری بہن کو زبردستی اغوا کرکے لے گئے جبکہ لوہاری گیٹ پولیس کو غلام حسین نے بتایا کہ دربار حضرت شاہ رکن عالم پر حاضری کیلئے آئے تو عبدالعزیز غائب ہوگیا۔