پولیس وین سے نکل کر فرا رہو نیوالامنشیات فروش گرفتار

 پولیس وین سے نکل کر فرا رہو نیوالامنشیات فروش گرفتار

بورے والا ( نمائندہ دنیا)تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مفرور ملزم کو چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کر لیا ۔

منشیات فروش ملزم عبد الوہاب پولیس وین سے نکل کر فرا رہو گیا تھا۔ غفلت کے مرتکب تین پولیس ملا زمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مفرور ملزم کو چند گھنٹوں بعد ہی گرفتا رکر لیا ملزم عبد الوہاب کو تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے تین روز قبل منشیات سمیت گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اسے دیگر ملزمان کے ہمراہ گزشتہ روز جو ڈیشل کیا جا رہا تھا کہ ملتان روڈ پر پولیس وین ٹریفک جام میں پھنس گئی اور اسی دوران ملزم عبد الوہاب پولیس وین سے نکل کر فرا رہو گیا ایس ایچ او تھا نہ ماڈل ٹاؤن رانا کاشف علی نے غفلت کے مرتکب اے ایس ا ٓئی رانا غضنفر علی ، کانسٹیبل عمران اور اقبال کے خلاف تین مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مفرور ملزم کو چند ہی گھنٹوں بعد دوبارہ گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں