جلد ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہو جائے گا :ثاقب خورشید

جلد ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہو جائے گا :ثاقب خورشید

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندرون شہر وہاڑی کے لئے ۔

گیارہ منصوبوں کی گرانٹ منظور ہو چکی ہے اور اس کا ٹینڈر پروسیس بھی مکمل ہو گیا ہے اور بہت جلد ان ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہو جائے گا ان علاقوں میں دانیوال اقبال ٹائو ن، کالج ٹائو ن ،پیر مراد کالونی ،مسلم ٹائو ن ،لالہ زار کالونی،ملوکا چوک،غفور ٹائون ،بھٹہ شادی خان ،طارق بن زیاد کالونی ،پیپلز کالونی میں تعمیرومرمت اور8واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور تعمیر ومرمت، مرکزی جنازہ گاہ اور جنازہ گاہ تین مرلہ سکیم تعمیرومرمت پارکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں