ڈی سی کا سیوریج کے تعمیراتی کا م معائنہ، واسا حکام کی بریفنگ
ملتا ن( وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلع ملتان میں سیوریج کے مسئلے کے دیرپا حل کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے سیوریج کے منصوبے جاری ہیں ۔
اس سلسلے میں چونگی نمبر 9 سے نواب پور سیوریج لائن کا منصوبہ بھی تکمیل کے قریب ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چونگی نمبر 8 پر جاری واسا کے سیوریج منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر واسا حکام نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ واسا منصوبوں سے ٹریفک میں خلل اور شہریوں کی تکلیف کا بخوبی اندازہ ہے ،اس سلسلے میں واسا حکام کو تمام منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے پیش نظر تمام شہر میں واسا کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کررہی ہیں۔