ڈے کیئر سنٹرزبنانے کے لئے تجاویز کی تیاری کا حکم
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا ، خبرنگار) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کا مختلف خصوصیت کے حامل چھوٹے بچوں کیلئے ڈے کیئر سنٹرزبنانے کیلئے تجاویز کی تیاری کا حکم۔
،سپیشل ایجو کیشن سکول میں پودے لگانے کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی، آڈیو میٹرس ٹیچر اور سٹاف کی کمی پورے کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت سپیشل ایجو کیشن سکول کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپیشل ایجو کیشن اداروں کے تنظیمی ڈھانچے ،تعلیمی و انتظامی امور،نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں، اغراض و مقاصد، سکول مینجمنٹ کونسل، آڈیو میٹرس ٹیچر اور سٹاف کی کمی کے علاوہ دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے سپیشل ایجو کیشن سکول میں پودے لگانے کے فنڈ کی منظوری بھی دی گئی اور کہا کہ حکومت پنجاب سپیشل ایجو کیشن سکولز میں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے کیونکہ مختلف خصوصیت کے حامل بچے د ہمارے معاشرے کا نہایت اہم حصہ ہیں۔