دکان کے باہر سوئے شخص سے رقم کا مطالبہ،نہ ملنے پرفائر مار دیا
کوٹ ادو(نامہ نگار )مسلح افراد نے دکان کے باہر سوئے شخص سے رقم کا مطالبہ کیا ،نہ ملنے پرفائر مار کر زخمی کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ موضع ہنجرا کا رہائشی نذیر احمد نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا اپنی دکان کریانہ أڑھت کے باہر نالہ بستی درخان والا پر سویا ہوا تھا کہ تین موٹرسائیکل سوار مسلح افراد آئے اور رقم کا مطالبہ کیا، شورکرنے پر لوگوں کو آتا دیکھ کر فائرمار کر مجھے زخمی کر کے فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔