نشتر کا ڈینٹل ہسپتال فنڈز کی شدید قلت کا شکار
ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری(ڈینٹل ہسپتال)ملتان پنجاب حکومت کی جانب سے عدم توجہ کا شکار ہو رہ گیا ۔۔۔
مریض زیادہ ہونے کے باوجود بھی بجٹ دس سال پرانا ہی دیا جانے لگا ہے جسکی وجہ سے ہسپتال میں اکثر و بیشتر ڈینٹل میٹریل کی کمی درپیش رہتی ہے یہاں یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ رواں مالی سال کے لئے پنجاب حکومت نے ڈینٹل میٹریل کی خریداری کی مد میں سالانہ صرف 60 لاکھ روپے مختص کئے ہیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ دو کروڑ روپے کے قریب سپلائی آرڈرز جاری کر چکی ہے اور گذشتہ مالی سال میں بھی ہسپتال انتظامیہ نے پی ایل اے کے بجٹ سے ہی بیشتر ادائیگیاں کی تھیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے سوا کروڑ روپے کے قریب گذشتہ مالی سال کی سابقہ ادائیگیاں بھی کرنا ہیں لیکن کم بجٹ کی وجہ سے ہسپتال انتظامیہ شدید پریشانی کا شکار ہے ،یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ گزشتہ دس برس سے مذکورہ ہسپتال کو ڈینٹل میٹریل کی خریداری کی مد میں اتنا ہی بجٹ دیا جا رہا ہے جبکہ مذکورہ ہسپتال میں یومیہ سات سو سے زائد مریض علاج کے لئے لائے جا رہے ہیں ۔