ن لیگ سیاسی انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی، شاہد اقبال
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے کہاکہ ن لیگ سیاسی انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی ،پارٹی قیادت نے ہمیشہ ملکی سلامتی وترقی اور۔
عوامی خوشحالی پر بھرپور توجہ دی اور ریاستی مفادات کے حصول کی خاطر سیاسی وپارٹی مفادات کو قربان کیا اور اب بھی حکومت درپیش بحرانوں سے ملک وقوم کو چھٹکارا دلانے کی دن رات جدوجہد کررہی ہے۔ جسے سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ۔