انسداد ڈینگی مہم، محکموں کوسرگرمیوں پر فوکس کرنے کی ہدایت

 انسداد ڈینگی مہم، محکموں کوسرگرمیوں پر فوکس کرنے کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں ڈینگی کیخلاف جنگی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ کی زیر سرپرستی نسداد ڈینگی سرگرمیاں کی جارہی ہیں ۔ڈپٹی کمشنرمحمد علی بخاری نے محکموں کو انڈور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر فوکس کی ہدایت دیتے دی ہے ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی اجلاس میں ضلع میں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لیا،ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر ہشام خالد کی انسداد ڈینگی سرگرمیوں بارے بریفنگ کیا۔ڈی سی نے واضح کیا کہ ضلع میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے ،فرضی اعدادوشمار پر ذمہ دار کیخلاف کارروائی ہوگی،ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ٹائر شاپس،کباڑ خانوں،نرسریوں کی چیکنگ کی جائے فیلڈ سرگرمیوں کے دوران شہریوں کو ڈینگی بارے آگاہی دی جائے ، ڈینگی کا واحد حل احتیاط شہری تعاون کریں ۔اجلاس میں ڈی ایچ اوز صحت و دیگر متلعقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں