سرکاری زمین مکینوں کے لیے درد سر ،گندگی کے ڈھیر
وہاڑی(خبرنگار)ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث نواحی علاقہ نو ڈبلیو بی مرتضیٰ ڈوگر والی گلی میں کروڑوں روپے کی۔
سرکاری زمین علاقہ مکینوں کے لیے درد سر بن گئی، جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ،بچوں میں بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ،اہل علاقہ نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری نوٹس لے کر لیڈیز پارک بنانے کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ نو ڈبلیو بی گرجا گھر محلہ مرتضی ڈوگر والا میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین علاقہ مکینوں کے لیے درد سر بن گئی، قبضہ کرنے کیلئے کئی بار مکینوں میں ہاتھا پائی ہوچکی ہے ۔ شہریوں نصیر خاور،محمد شہباز،علی اصغر،محمد ارسلان،مشتاق احمد ودیگر نے بتایا کہ علاقے کا امن تباہ ہو چکا ہے ،اب تو مکینوں نے سرکاری زمین پر کوڑا کرکٹ پھینکنا شروع کر رکھا ہے جس سے نہ صرف بچوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں بلکہ مرد وخواتین بھی سانس جیسی بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہیں ۔